the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
کھنئو سے 40 کلومیٹر دور موہن لال گنج علاقے کے راجا کھیڑا گاؤں میں 21 اپریل 2017 کو آزادی کے بعد پہلی بار گاؤں والوں نے جانا بجلی کیا ہوتی ہے۔ اس گاؤں میں بجلی ایک ماہ قبل پہنچی بھی تو مرکزی حکومت کی پنڈت دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا کے ذریعے۔ ان گاؤں میں جانے کے بعد پتہ چلا آخر بجلی نہیں ہونے کا درد کیا ہوتا ہے۔

راجا کھیڑا گاؤں کے ایک بزرگ ملے، جن کی زندگی بغیر بجلی کے گزر گئی۔ کہتے ہیں عمر کے اس پڑاؤ پر آکر ہم نے ایک ماہ پہلے بجلی نام کی کیا چیز ہوتی ہے پہلی بار دیکھا ہے۔ گاؤں میں آج کی تاریخ میں ہر گھر میں پنکھا اور ٹی وی لگ گیا ہے۔ ہماری ملاقات گاؤں کے ونود کمار (30 سال) سے ہوئی۔ انہوں نے میڈیا سے خاص بات چیت میں بتایا کہ ہم لوگ پی ایم مودی اور سی ایم یوگی کو دل سے مبارک باد دیتے ہیں، جنہوں نے اس گاؤں میں بجلی لاکر ایک نئی توانائی دینے کا کام کیا ہے۔

ونود بتاتے ہیں کہ جب اس گاؤں میں بجلی



نہیں تھی تو گاؤں والے رات کو گھر سے نکلنے سے ڈرتے تھے۔ وہیں بچوں کی پڑھائی بھی کافی متاثر ہوتی تھی۔ کسی کی طبیعت خراب ہو جائے تو اس کو ہسپتال لے جانے میں سخت محنت کرنی پڑتی تھی۔ سماج کی خدمت کے ذریعے گاؤں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے ونود نے بتایا کہ پچھلی حکومت کی بات کریں تو وہ یہاں لائٹ نہیں پہنچا سکے، لیکن لیپ ٹاپ ضرور پہنچا دیا۔ اس گاؤں میں بجلی پہنچی بھی تو مرکزی حکومت کی بجلی پروجیکٹ کے ذریعے وہ بھی ایک ماہ پہلے۔

گاؤں کے طلبا نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ اس گاؤں میں بجلی نہیں تھی تب ہم لوگ ایک کلو میٹر دور دوسرے گاؤں میں سائیکل سے لیپ ٹاپ چارج کرنے کے لئے جاتے تھے۔ وہیں ایک طالبہ سرتا کا لیپ ٹاپ بھی چارجنگ کے دوران پھونک گیا۔ فی الحال، اب اس گاؤں میں بجلی 18 گھنٹے رہ رہی ہے۔ پورے گاؤں میں خوشی کی لہر ہے۔ اب گاؤں والوں سے لے کر بچے بھی شام کو پنکھے کے نیچے پڑھائی کرتے نظر آ رہے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.